بھونیشور،6ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اڑیسہ میں ایچ1این 1وائرس سے خاتون کی موت کے ساتھ سوائن فلو کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد آج بڑھ کر41ہو گئی ہے۔کٹک میں ایس سی بی میڈیکل کالج ہسپتال میں جگت سنگھ پور ضلع میں اس بیماری کی وجہ سے ایک خاتون مر گئی جبکہ کل ریاستی دارالحکومت میں مختلف اسپتالوں میں سوائن فلو کی وجہ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔علاقائی میڈیکل ریسرچ سینٹر((RMRCمیں کئے گئے تھوک کے 30نمونوں کی تحقیقات میں H1N1کے پانچ واقعات کی تصدیق کی گئی تھی۔ایک بیان میں، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ تھوک کے1089 نمونے میں سے ریاست میں 355مقدمات کی تصدیق کی گئی ہے۔اس سے پہلے ریاستی حکومت نے سوائن فلو کے مریضوں کے علاج کے لئے سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔